• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کی 300 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

سندھ پولیس نے کچے میں چھپے 300 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کے لیے 2 ارب روپے مانگ لیے۔

سندھ حکومت نے تین اضلاع کے 300 ڈاکوؤں پر 2 ارب سے زائد ہیڈ منی کی سفارش کی اور حکومت سندھ کو سمری ارسال کردی۔

سندھ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، کشمور، گھوٹکی، شکارپور میں منظم آپریشن کیا جائے گا۔

آئی جی غلام نبی میمن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 300 کے قریب ڈاکو ہیں جن کو حکومت سے نوٹیفائی کروارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فی ملزم 25 سے 50 لاکھ کے قریب ہیڈ منی کی سفارش کی ہے، کچے کے علاقوں میں اسنائپر اور لانگ رینج ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز میں ہتھیار اور مصنوعات تھیں جو صلاحیت بڑھا سکتی ہیں، آئیڈیاز 2022 میں بہت سارے اسٹالز کو میں نے وزٹ کیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کچے میں سب سے زیادہ ضرورت سرویلنس کی ہے، ہمیں کچے میں لانگ رینج ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ہم اسنائپر ہتھیار لینا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید