• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرتگال میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک

فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

پُرتگال کے شمالی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ایمرجنسی سروسز حکام کے مطابق رات میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک گھر ملبے تلے دب گیا۔ جس کے باعث گھر میں موجود ایک مرد اور 22 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ گھر کے باقی چار افراد کو بحفاظت ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔

بچ جانے والے افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں 2 اور 12 سال ہیں۔

حکام کے مطابق علاقے میں شدید بارشیں مٹی کا تودہ گرنے کا سبب بنیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید