• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: پاکستانی پلیئرز مختلف اسکواڈ میں شامل

پاکستانی پلیئرز بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 2023 کے سیزن کے لیے مختلف اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔ 

اسٹار کھلاڑیوں شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کے علاوہ نوجوان ابرار احمد کومیلا وکٹورینز کا حصہ بن گئے۔ 

حیدر علی، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور عثمان قادر فارچون بریشل کا حصہ بن گئے۔

وہاب ریاض، نسیم شاہ اور اعظم خان کُھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

شعیب ملک، محمد نواز اور حارث رؤف رنگپور رائیڈرز میں شامل ہوگئے۔

شان مسعود اور سلمان ارشاد ڈھاکا ڈومینیٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔ 

محمد عامر اور محمد حارث شائلٹ اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیشی لیگ کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی جاری نہیں کیے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید