پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام لگانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی بہن کے گھر پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق رحیم یار خان میں علاقہ مکینوں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس حوالے سے ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے قریبی عزیزوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
واضح رہے کہ اسی علاقے سے اغوا کئے گئے دو پہلوانوں کا بھی کچھ پتا نہ چل سکا، ممتاز چانگ نے پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔