• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے روایتی انداز سے کیوں پریشان ہیں؟

نوازالدین صدیقی، فائل فوٹو
نوازالدین صدیقی، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری کے روایتی انداز سے پریشان ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) میں  بطور اداکار اپنے تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کا روایتی انداز ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے لیکن مجھے یہ کہنا ہے تاکہ لوگوں کو بھی اس کے بارے میں پتہ چلے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’جب ہم بالی ووڈ سیٹس پر شوٹ شروع کرتے ہیں تو اتنا شور اور اتنی آوازیں آتی ہیں اور ایسی صورتحال میں بھی ڈائریکٹر اپنے اداکاروں سے بہترین کی توقع رکھتا ہے‘۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ’سیٹ پر اچانک سے ایک آواز آتی ہے کہ ایکشن، شاٹ تیار ہے، اب بھلا ہم کمپیوٹرز ہیں؟‘

اُنہوں نے کہا کہ’مجھے انڈسٹری کے ان روایتی طریقوں سے مسئلہ ہے، ہم سیٹ پر خاموشی کے ساتھ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ ہمارے پاس بالکل بھی خاموشی نہیں ہوتی‘۔

اُنہوں نے اس بارے میں بھی اپنےخیالات کا اظہار کیا کہ ’مجھے کردار کی وضاحت میں کمی سے بھی پریشانی ہوتی ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جب کوئی اداکار کسی نئے کردار کو کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے ماضی میں جو کردار ادا کیے ہوتے ہیں ان کو بُھلا کر بالکل نئے انداز میں کام کرنا پڑتا ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید