• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی لیام لیونگسٹن فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن ٹخنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں، وہ اگست میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

لیام لیونگسٹن پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے لیام لیونگسٹن نے کہا کہ میں سو فیصد فٹ نہیں ہوں۔

لیام لیونگسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی میں مکمل فٹ نہیں تھا، ایونٹ جیتنے کے بعد تمام کوششوں اور محنت کا پھل مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انجری سے نجات کے لیے 12 ہفتے درکار تھے، ورلڈ کپ کے پہلے میچ تک سات ہفتے اور چار دن ہوئے تھے۔

انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے سخت محنت کی اور والدین کو گولڈ میڈل کے ساتھ واپس جانے کا موقع دیا، میں پر امید ہوں کہ راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید