• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ روز سے پھر اڑان بھرنے والا امریکی ڈالر نیچے آنے کے لیے تیار نہیں ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔

امریکی ڈالر انٹر بینک میں آج بھی مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 223 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42884 پر آ گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید