صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی آج شام ہی لاہور سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے، صدر عارف علوی کا سیکیورٹی پروٹوکول جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔
اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔