• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائمہ نے بھی افغان خواتین کے حق میں آواز اُٹھادی

جمائمہ گولڈ اسمتھ، فائل فوٹو
جمائمہ گولڈ اسمتھ، فائل فوٹو

عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے افغان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا صارفین سے لندن مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’طالبان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورینٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ افغان خواتین کے زیادہ تر کام کرنے اور سیکنڈری اسکولز میں جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’27 نومبر کو افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کریں‘۔

واضح رہے کہ طالبان نے اسلامی لباس کی تشریح پر عمل نہ کرنے پر خواتین کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید