وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
اسلام آباد سے روانہ ہونے والے وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:18 بجے استنبول میں لینڈ کیا۔ پاکستانی وزیراعظم اور وفد کا استنبول میں والہانہ استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کا رویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترک بہن بھائیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہوں، تیسرے پی این ایس خیبر کے افتتاح سے باہمی تعاون مزید گہرا ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت کی امتیازی خصوصیات ہیں۔
دورۂ ترکیہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم (MILGEM) کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
بعد ازاں دونوں رہنما 2 طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال، مشترکہ دلچسپی کے امور پرتبادلۂ خیال کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترکیہ روانہ ہوتے واقت وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترک بہن بھائیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہوں، تیسرے پی این ایس خیبر کے افتتاح سے باہمی تعاون مزید گہرا ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت کی امتیازی خصوصیات ہیں۔