• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے، عارف علوی اور عمران خان بے نقاب ہوگئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لاہور سے وزیرآباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف دھرنا دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرے گی، اگر ایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید