• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی ایک اور درخواست

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی ایک اور درخواست سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی محفوظ آمد اور حادثے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلی کاپٹر کی موجودگی لازمی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق پریڈ گراؤنڈ مرکزی کنٹینر سے قریب ترین مقام پر ہے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنٹینرز کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے جو حادثے کی صورت ایمبولنس  کے لیے قابل رسائی ہو۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنے کی اجازت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید