چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کو تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا۔