• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاسک ہالی ووڈ فلم کے آخری اداکار مکی کون انتقال کرگئے

1939 کی مشہور زمانہ کلاسک ہالی ووڈ فلم Gone With The Wind کے اداکار مکی کون 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مکی کون اس فلم کے واحد اداکار تھے جو اب تک حیات تھے لیکن آج فلوریڈا میں ان کا انتقال ہوگیا۔

ورائٹی میگزین کے مطابق کون نے کلاسک فلم میں بیو ولکیس کا کردار ادا کیا تھا جو لیزلی ہاورڈ اور اولیویا ہاویلینڈ کا بیٹا تھا۔

2020 میں اولیویا کی وفات کے بعد مکی کون اس فلم کے واحد اداکار تھے جو حیات تھے۔

مکی کون نے زیادہ تر الفریڈ ہچکوک کی فلموں میں اداکاری کی تھی اور 1957 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

وہ 21 ستمبر 1932 کو الینائے میں پیدا ہوئے تھے، 1951 میں انہوں نے امریکی بحریہ میں ایئرکرافٹ الیکٹریشن کے طور پر ملازمت اختیار کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید