• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،قتل کے2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے  قتل کے2 مجرموں کوسزائے موت اور 3،3لاکھ جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید6،6ماہ قید کا فیصلہ سنایا ہے ملزمان نے 3جنوری 2013میں لین دین کے تنازعہ پر  واہنڈو کے علاقہ سخانہ باجوہ کے رہائشی محمد محسن کو گھر سے باہر نکال کر سرعام فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔
تازہ ترین