• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، شہری 5 گاڑیوں، 25 موٹر سائیکلوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد میں 75وارداتوں میں شہریوں کو 5 گاڑیوں، 25موٹر سائیکل،  نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا ۔تھانہ مارگلہ کے علاقے کاغان روڈ سے جہاں زری کی گاڑی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف نائن پارک میں محمد بخش اس کے بھانجے اور بیٹے سے 4 موبائل فون اور نقدی ،تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹن مرکز میں زبیر حسین سے موبائل ، تھانہ رمنا کے علاقے جی الیو ن فور سے سید حامد حسین کا موبائل اور 15ہزار روپے ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن ون میں منصور حسین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور پانچ ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی۔تھانہ کوہسار کے علاقہ فضل الحق روڈ پر ناصر مسیح ،تھانہ کرپا کے علاقے علی پور سٹاپ پر نذیر عباسی کی اہلیہ سے ، تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا میں چوہدری ارسل فراز سے موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ فیز فور میں سید قشم حسین سے ایک لاکھ روپے ، اسی تھانہ کے علاقہ کاک پل پر جمیل خان سے ایک لاکھ روپے چھین لئے گئے ،تھانہ گنج منڈی کی حدود سے چوہدری فاروق سے اسلحہ کی نوک پرنقدی3لاکھ 50ہزارروپے چھین لی گئی ۔ وارث خان پولیس کو عصمت سجادانسپکٹرسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے درخواست دی کہ مری روڈ پر میراموبائل گرگیا جس کو 2نامعلوم اشخاص اٹھاکر بھاگ گئے۔تھانہ بنی کی حدود سے زین سے اسلحہ کے نوک پر10لاکھ روپے اڑا لئے گئے۔ نصیر آباد پولیس کو محمد نعیم نے درخواست دی کہ میں اپنے دوست کو کال کررہا تھا کہ اچانک ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار آیا جس نے جھپٹا مار کر میرے ہاتھ سے میرا موبائیل چھینا اور فرار ہوگیا۔ائر پورٹ پولیس کو چوہدری ایان نے بتایا کہ میں میری پھوپھی اور انکی بیٹی بازار سے شاپنگ کر کے واپس آرہے تھے کہ گھر کے گیٹ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آکر رکے ان میں سے ایک کے پاس پسٹل تھادوسرے لڑکے نے ہم سے دو بیگ چھین لئے جن میں نقدی 135000روپے ،پاؤنڈ 80 ، سونا مالیت3لاکھ جواہرات مالیتی20ہزارروپے شاختی کارڈ موجود تھے ۔روات پولیس کو رضا الحق نے بتایا کہ نامعلوم شخص  گھر  سےطلائی زیورات ، لیپ ٹاپ چوری کر کے فرار ہو گیا ۔تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقےسے محمد جاوید کے کلینک کے باکس توڑ کر چور کیمرہ ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ تھانہ رمنا کے علاقے ابن سینا روڈ پر ظفر اقبال کے گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور ایل سی ڈی اور تین لاکھ کی نقدی لے کر چلتے بنے ۔ جی الیون مرکز میں وقاص ظفر کے دفتر سے ساڑھے نو لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں فلیٹ میں رہائش پذیر ذاکر اللہ خان کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔تھانہ وارث خان پولیس کو عادل سرورنے درخواست دی کہ محمدعارفین نے مکان خریدا جس کی بقایارقم50لاکھ روپے محمدعارفین کے پاس امانت تھی جس نے دھوکہ دہی سے میرا مکان فروخت کردیا ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن ٹو کے جہانگیر اختر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا ملازم محمد اسلم سات لاکھ روپے کے ٹکٹ اورلاکھوں روپے کی نقدی لے کر چلتا بنا ۔
اسلام آباد سے مزید