• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے PTI کی درخواست کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہیلی کاپٹر اتارنے اور ریلی گزرنے کی اجازت دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتے، قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے 4 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے، این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔

عدالتی فیصلے میں درج ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید