وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ مصروف ترین دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
استنبول سے روانہ ہوئے وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے ہفتے اتوار کی رات 12 بج کر دو منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہوکر دوپہر کو استنبول پہنچے تھے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے ہمراہ استنبول شپ یارڈ پر پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی ایس خیبر کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم نے ہفتے کو بھی استنبول میں مصروف ترین دن گزارا اور شام کو وطن واپس روانہ ہوئے۔