پاکستان نے لفظوں کے کھیل میں بھارتیوں کو سبق سکھادیا، نئی دہلی میں ہونے والی ایشین کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
دہلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔
ہشام ہادی خان نے کامیابی سے دفاع کرتے بھارت کے مدھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔
تین روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے ہشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی برتری حاصل کرلی تھی، ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔
ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائشین پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔
ایشین چیمپئن شپ میں گیارہ ممالک کے 60 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔
ٹاپ ٹین میں پاکستان کے چھ پلیئرز رہے، چیمپئن ہشام ہادی خان پہلے، بھارت کے مدھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔
مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔