• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے 2 کیسز کی سماعت کے دوران استفسار کیا ہے کہ عمران خان عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو سکے؟

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے 2 کیسز میں سے ایک میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر، جبکہ دوسرے میں 17 دسمبر تک توسیع کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

بابر اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا ہے کہ عمران خان لاہور میں ہیں اس لیے آج پیش نہیں ہو سکیں گے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو سکے؟

بابر اعوان نے جواب دیا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔

عدالت نے سوال کیا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آرڈر ہے؟

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ تحریری آرڈر تو کوئی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید