• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے سستے خام تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہو گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفد میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگر حکام شامل ہیں، جو لاہور ایئر پورٹ سے ماسکو روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن تھا۔

قومی خبریں سے مزید