• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے لائسنس رینیول میں سب سے بڑی رکاوٹ میں ہوں گا، کامران ٹیسوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس رینیول میں سب سے بڑی رکاوٹ میں ہونگا، میری اولین ترجیح بزنس کیمونٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر احساس محرومی کو ختم کرنا ہے کہ ہم کچھ نہیں بلکہ ہم سب کچھ ہیں، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، میری اولین ترجیح بزنس کیمونٹی ہے۔

70 سال گزر جانے کے باوجود لگتا ہے کہ آج ہجرت کرکے آئے ہیں، روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہے، ہم سب کو مل کر شہر کی رونقوں کا ہاتھ تھامنا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے، ملک پر اربوں روپے کے قرضے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے اچھا تعلق ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا جبکہ کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ ہی نہیں اپنی سمت بھی ٹھیک کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مجھے منع کیا کہ آپ کے الیکٹرک پر بات نہ کریں۔ اس کے لائسنس رینیول میں سب سے بڑی رکاوٹ میں ہوں گا

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، انہیں کاروباری طبقے کی بات سننا چاہیے۔

واٹر بورڈ کے معاملات کو جلد دیکھوں گا، قبضہ مافیا کو کہتا ہو کہ وہ یہ شہر چھوڑ دیں، اب زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید