• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

567 ارکان اسمبلی مستعفی ہوگئے تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے‘ شیخ رشید

لاہور (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، ملک اور تباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا، اگر 567 ممبر اسمبلیوں سے مستعفی ہوجاتے ہیں تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔ اسمبلیاں توڑیں یا چھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا، حکمران اور اْن کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں‘جلد الیکشن نہ ہوئے توملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔پیرکو ایک بیان میں شیخ رشید کا کہناتھاکہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی ہے کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم اور سٹاک ایکسچینج بھی ٹھس ہوگئی ہے۔