ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکے سید یوسف رضا گیلانی سکالر شپ کے 57کروڑ روپے کے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ ہے ۔یونیورسٹی حکام نے فنڈز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سےایک بار پھر مہلت مانگ لی ہے۔ واضح رہےکہ سید یوسف رضا گیلانی نےاپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں زکریا یونیورسٹی فیکلٹی کے لئے سو فارن سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس میں 43 سکالرز کو یہ ایواڑ دیا جاچکا ہے مگرباقی 57سکالر شپ گزشتہ برسوں میں جامعہ کی فیکلٹی کو نہ د یئے جانے کے سبب معطل ہوگئے۔بعدازاں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کو ان سکالر شپ کی بحالی کے لئے درخواست کی ایچ ای سی نے مذکورہ سکالر شپ بحال تو کرد یئے مگر اس کےلئے وقت بہت کم بچا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی نے اس سکالر شپ کے سلیکشن بورڑ میں اپنے ماہرین بٹھانے کی شرط عائد کی ہے مگر 30جون کو اس کے فنڈز لیپس ہوسکتے ہیں ۔