• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چانس ہی نہیں کہ قتل فواد کے سوا کسی اور نے کیا ہو، ایس ایس پی کورنگی

ساجد سدوزئی کے مطابق فواد کی والدہ اور بھابھی نے دروازہ توڑا جب پولیس پہنچی تو کنڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔
ساجد سدوزئی کے مطابق فواد کی والدہ اور بھابھی نے دروازہ توڑا جب پولیس پہنچی تو کنڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں خاتون اور 3 بیٹیوں سمیت 4 افراد کے قتل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی کورنگی نے دعویٰ کیا کہ فواد نامی شخص نے پہلے اپنی بیوی اور پھر 3 بچیوں کو قتل کیا اور پھر خود کشی کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چانسز نہیں ہیں کہ فواد کے سوا قتل کسی اور نے کیا ہو، مقتولین کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

دوسری طرف فواد کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میاں بیوی کے تعلقات اتنے خراب نہیں تھے کہ نوبت یہاں تک پہنچ جائے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ انہوں نے صرف فواد کی بیوی کی آواز سنی۔

ساجد سدوزئی کے مطابق فواد کی والدہ اور بھابھی نے دروازہ توڑا جب پولیس پہنچی تو کنڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید