• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون - فوٹو: فائل
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون - فوٹو: فائل

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج دو روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ 

فرانسیسی صدر آج شام واشنگٹن پہنچیں گے اور بدھ کی صبح دو روزہ سرکاری دورے کا آغاز کریں گے۔

اس دورے کے دوران فرانسیسی صدر جمعہ کو نیو اورلینز بھی جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ یہ ان کا ریاست ہائے متحدہ امریکا (یو ایس اے) کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر کو 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعو کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید