• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ منصوبہ بندی کی بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کی یقین دہانی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارتِ منصوبہ بندی نے سپریم کورٹ کو بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کی یقین دہانی کرا دی۔

سپریم کورٹ میں موٹر وے بھونگ انٹر چینج تعمیر کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ کے مقام پر انٹر چینج تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا، وزارتِ منصوبہ بندی سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل کرے گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ موٹر وے بھونگ کے مقام پر نیا انٹر چینج تعمیر ہوگا، جس کے لیے وزارت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارتِ یقین دہانی تو کروا رہی ہے لیکن عملی طور پر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، عدالت کے حکم کو 6 ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کی یقین دہانی پر این ایچ اے کو طلب کر لیتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ این ایچ اے بھونگ انٹر چینج کی تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں۔

قومی خبریں سے مزید