• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے 35لاکھ آبادی کو سفری سہولتیں میسر آئینگی

اسلام آباد (جنگ نیوز) بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے عوام کو سہولت میسر ہو گی اور 35لاکھ کی آبادی مستفید ہو گی۔ انٹر چینج کی تعمیر کے حوالے سے کاوشوں پر سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام علاقہ نے کہا کہ انٹرچینج کی تعمیر علاقہ کی ضرورت تھی جس کیلئے سردار رئیس منیر احمد نے ذاتی طور پر 25ایکڑ اراضی بھی عطیہ کر رکھی ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ انٹر چینج کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ چوہدری شہزادہ عباس سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے کہا کہ انٹرچینج بننے سے عوام کو سفری سہولتیں میسر ہونگی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
اسلام آباد سے مزید