پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل صبح سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کی گئی، خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ جس دن تمام خواتین احتجاج کے کیے نکل آئیں آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کہاں کھڑا ہے اور نواز شریف صاحب بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاشسٹ اور ظالم حکومت میں پولیس خواتین کو گھسیٹ رہی ہے۔