ایران کی عدلیہ نے 4 افراد کو مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعاون اور شہریوں کے اغوا کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی مہر کے مطابق ملزمان پر نجی اور سرکاری املاک پر قبضہ کرنے اور اسے تباہ کرنے کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہریوں کو اغوا کیا اور ان سے جھوٹے اقبالی بیانات لیے۔
ملزمان کو ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور پاسداران انقلاب نے گرفتار کیا تھا۔
قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے پر 3 دیگر افراد کو 5 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔