ایران کے جنوبی علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن تاحال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
دبئی، ابو ظبی اور امارات کے شمالی علاقوں میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز خلیج میں واقع اہم بندرگاہ والا شہر بندر عباس سے 100 کلومیٹر دور تھا۔
دو ہفتے قبل بھی ایران میں 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد جھٹکے یو اے ای میں محسوس کیے گئے تھے۔