• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ہنگامی حالات میں پولیس کو ریموٹ کنٹرول روبوٹ استعمال کرنے کی اجازت

سان فرانسسکو پولیس کے زیراستعمال ایک روبوٹ، فائل فوٹو
سان فرانسسکو پولیس کے زیراستعمال ایک روبوٹ، فائل فوٹو

امریکی ریاست سان فرانسسکو میں پولیس کو ہنگامی حالات کے دوران خطرناک ریموٹ کنٹرول روبوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ متنازع پالیسی شہری حکومت کے بورڈ اراکین کے درمیان کئی ہفتوں کے غور و خوض کے بعد منظور کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے کے پاس مسلح روبوٹ نہیں ہیں نا ہی پولیس ان کو ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ روبوٹس کو ’دھماکا خیز چارج‘ سے لیس کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ انسانی جانوں کو درپیش خطرے کی صورت میں خطرناک مسلح ملزم سے نمٹ سکیں۔

ترجمان پولیس ایلیسن میکسی نے کہا کہ ان آلات سے لیس روبوٹس کو صرف انتہائی حالات میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ جدید روبوٹ استعمال کرنے کے لیے پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد صرف اعلیٰ پولیس افسران ہی روبوٹس کو سخت اقدامات کیلئے کنٹرول کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید