• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یروشلم: جنگ کے بعد پہلی بار کرسمس ٹری روشن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ جنگ کے بعد پہلی بار قدیم شہر یروشلم کے مسیحی علاقے میں امسال کرسمس کی رونقیں بحال ہوگئیں اور کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا۔

دو سال کے وقفے کے بعد حال ہی میں میسحی مذہبی تہورا کی مناسبت سے تقریبات کا دوبارہ آغاز ہوا، جبکہ غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ روشن کیا گیا کرسمس ٹری کرسمس کے دن تک روشن رہے گا۔

یروشلم میں تہوار کی فضا سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو رہے ہیں، جو جگمگاتی روشنیوں سے سجی گلیوں میں چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ کیفے اور سڑکیوں کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔

مقامی باشندوں اور سیاحوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تقریبات یروشلم اور دنیا بھر کے لیے امن کا پیغام ثابت ہوں۔

یروشلم کا قدیم شہر عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں تینوں مذاہب کے لیے گہری مذہبی اہمیت رکھتا ہے، ایسے میں سالانہ کرسمس لائٹنگ کی واپسی کو ایک علامتی اور بامعنی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید