لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے حکام نے رواں ماہ 10دسمبر سے پاکستان ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام نے لوگوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کو 10دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔