ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اخوندہمایوں رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کی تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیریں مزاری کے خلاف بیان بازی ناقابل برداشت ہے ۔خواجہ آصف کی زبان درازی پر انہیں منہ توڑ جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا خواجہ آصف کی شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،خواجہ آصف شیریں مزاری سے اپنے رویے کی معافی مانگیں۔