• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کریتی سینن، فائل فوٹو
کریتی سینن، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے مداحوں کو اس شخصیت سے ملوادیا ہے جس کے لیے ان کا دل دھڑکتا ہے۔

کریتی سینن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ واحد خاتون ہیں جن کے لیے میرا دل دھک دھک کرتا ہے‘۔

اُنہوں نے مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کے ساتھ رقص کرنا ہمیشہ سے میرا ایک خواب ہے جنہوں نے مجھے پہلی بار ڈانس کرنے کے لیے متاثر کیا!‘


 واضح رہے کہ حال ہی میں جب کریتی سینن ڈانس ریئلیٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ کے سیزن  10 میں اپنی فلم ’بھیڑیا‘ کی پروموشن کے لیےگئیں تو انہیں ’تاثرات کی ملکہ‘ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ رقص کرنے کا ایک شاندار موقع ملا۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو کریتی سینن کی فلم’بھیڑیا‘ حال ہی میں 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جبکہ مادھوری ڈکشٹ کو آخری بار فلم ’ماجا‘ میں دیکھا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید