• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کا نازیہ حسن کے گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

بھارتی سینئر، معروف اداکارہ و رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ پر ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اداکار ایوشمن کھرانہ کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں مادھوری اور ایوشمن گانے کے ری مکس کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ڈانس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو اس دنیا سے کوچ کیے 22 سال گزر گئے ہیں مگر تاحال اُن کے گانے ناصرف ری مکس کیے جا رہے ہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کی نئی فلموں کا حصہ بھی بن رہے ہیں۔

نازیہ حسن کا یہ مشہور گانا دوسری بار ری مکس ہو کر بھارتی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کا حصہ بنے گا۔

فلم ’این ایکشن ہیرو‘ میں اس گانے پر ایوشمن اور اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا ڈانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید