بہاولپور(سٹی رپورٹر) سیفٹی اور فرسٹ ایڈ دونوں لازم وملزوم ہیں لائن سٹاف کی وجہ سے تمام بہاریں ہیں لائین مین سٹاف کو جانے سے قبل اگربریفنگ دیدی جائے تو 90 فیصد حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے ان خیالات کااظہار ایکسئین واپڈاسٹی بہاول پور خواجہ نیاز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جان ہے توجہان ہے سیفٹی معاملات کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ لائن مین ایل ایس سمیت تمام سٹاف کی سیفٹی کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں پبلک اور مشینری اورٹولز کی سیفٹی انتہائی ضروری ہے اور سب سے پہلے انہیں اپنی حفاظت کویقینی بناناچاہیے۔