شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پنجاب کے 6اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ 10ماہ کا ریونیو کا ٹارگٹ پورا نہیں کرسکا جس پر سیکرٹری پنجاب پروونشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے چھ اضلاع شیخوپورہ، حافظ آباد، بہاولپور، جہلم ، میانوالی اور خانیوال کے ڈسٹرکٹ سیکرٹریز ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی جواب طلبی کرلی ہے ۔