• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ زبردستی میئر بننے کی کوشش کررہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان ’’مذاکرات نہیں، مذاق رات‘‘ کر رہے ہیں، یہ لوگ استعفے کی بات کرتے ہیں اور یوٹرن لے لیتے ہیں، میری قیادت جب مجھے عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، فوراً چلا جاؤں گا، لوگ زبردستی میئر بننے کی کوشش کررہے ہیں،2ماہ قبل اپنا استعفیٰ دے چکا تھا، اگست 2021 میں جب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھالا تو بہت سے خدشات تھے، میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے، کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اگر کراچی کی عوام نے مجھے میئر منتخب کیا تو یہ ان کا فیصلہ ہوگا، مجھے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے کے لئے بہت سے لوگ کوشش کر چکے ہیں، بہترین میئر وہ ہو ہے جو دھرنے اور اختیارات کی سیاست نہ کرے۔ وہ ہفتے کو یہاں کڈنی ہل پارک میں بینظیر آبشار کا افتتاح کررہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ احمد علی پارک (کڈنی ہل) میں ہم نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں، جس سے یہ پارک شہر میں گھنے جنگل کانظارہ پیش کرتا ہے، یہ کراچی کی واحد واٹر فال ہے، جس کا نظارہ انتہائی دلکش ہے، کڈنی ہل پارک شہر کے بلند ترین مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید