• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ایئرپورٹ کل صبح فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کردیا جائیگا

لاہور (نیوزرپورٹر)سیالکوٹ ایئرپورٹ کل (پیر ) کی صبح 9بجے سے فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کر دیا جائے گا۔ایئرپورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ 5دسمبر سے 20دسمبر تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ رن وے کی مرمت کے کام کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ایئرپورٹ بند کرنے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، سیالکوٹ کے عوام کے لئے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں بھی ردوبدل کریں گی۔
ملک بھر سے سے مزید