• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 498 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 110 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روسٹن چیز 55، ٹنگرائین چندرپال 45 اور الزاری جوزف 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 128 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز 4 وکٹ 598 رنز اور دوسری اننگز 2 وکٹ 182 رنز پر ڈکلیئرڈ کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

میزبان آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید