• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد

شہباز شریف — فائل فوٹو
شہباز شریف — فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہباز شریف نے سندھ کی ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار برس سے سندھ کی تہذیب اپنی ثقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آ رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج باب الاسلام سندھ کا ثقافتی دن ہے، یہ پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنےکا دن ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام سندھی بہنوں اور بھائیوں کو اس دن پر بے حد مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید