اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے جی ایچ کیو میں طلب کئے جانے پر مجھے رنج ہوا ہے ، جمعرات کو سینٹ میں بجٹ پر بحث سے قبل اپوزیشن لیڈ ر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل کے اخبارات میں دو خبریں نمایاں تھیں وہ ثابت کرتی ہیں کہ حکومت کس طرح اپنے اختیارات اور اقتدار اعلٰی سے دانستہ طور پر دستبردار ہوتی جا رہی ہے ، چار فاضل وزراء جی ایچ کیو گئے وہاں ایک ایسی میٹنگ میں شامل ہوئے جس کا جی ایچ کیو نے انعقاد کیا ، ڈیفنس منسٹر کے طلب کئے جانے پر مجھے رنج ہوا، دوسرا وفاق کے زیر انتظام رینجر نے جس طرح ایم این اے فاروق ستار کے گھر کو گھیرے میں لیا ، یہ لگتا ہے کہ ہم سے ہماری جگہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم اس کے حامی نہیں ہم سویلین اتھارٹی کے حامی ہیں مگر حکمران اپنی جگہ سے خود ہی دستبردار ہورہے ہیں ۔