• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد: ڈولی لفٹ میں پھنسنے والے بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں ڈولی لفٹ کی تار ٹوٹنے سے اسکول کے 12 بچے پھنس گئے، مدد پہنچنے اور ریسکیو کیے جانے تک بچےڈیڑھ دوگھنٹہ پھنسے رہے، ریسکیو ٹیم نے ڈولی لفٹ سے تمام بچوں کو بحفاظت نکالا۔

ایبٹ آباد میں اسکول جانے والے بچے چیئر لفٹ کا تار ٹوٹ جانے سے ڈیڑھ گھنٹے تک بلندی میں پھنسے رہے، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے تمام 12 بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق مضافاتی علاقے دہمتور گل ڈھوک کے بچے ڈولی لفٹ میں سوار ہو کر اسکول جا رہے تھے، دریائے ہرنو عبور کرنے کے دوران لفٹ کا ایک تار ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بچے ڈیڑھ گھنٹے تک فضا میں پھنسے رہے، جس میں 12بچے سوار تھے۔

واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے تمام 12بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا اور والدین کے حوالے کیا۔

قومی خبریں سے مزید