• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے خورد برد: سابق DC نوشہرو فیروز کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موٹر وے خورد برد کیس میں سندھ حکومت نے اقدام کرتے ہوئے سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت موٹر وے خورد برد کیس میں سابق ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ 3 روز قبل ضلع نوشہرو فیروز کی انکوائری رپورٹ بھی موصول ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس انکوائری رپورٹ کے ذریعے نوشہرو فیروز میں خورد برد کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ خورد برد کا یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سندھ کے 6 اضلاع میں موٹر وے کے لیے مختص فنڈز منجمد کر دیے گئے ہیں۔

نیب اور FIA کی تحقیقات

اس سے قبل ایم 6 موٹر وے میں کرپشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نیب سکھر کی ٹیم نے اس پر تحقیقات کی تھیں۔

اس کیس کا دائرہ مٹیاری، نوشہرو فیروز سے نواب شاہ، خیر پور اور سکھر تک پہنچ گیا تھا۔

نیب نے سابق ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز، ریونیو افسران اور نواب شاہ کے افسران سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

نیب کی جانب سے کمشنر سکھر ڈویژن کو خط بھی لکھا گیا تھا۔

حیدر آباد، سکھر موٹر وے اراضی کی خریداری میں اربوں روپے کے کرپشن کے اسکینڈل پر ایف آئی اے نے بھی تحقیقات کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید