• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں رواں ہفتے شدید سردی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

برطانیہ میں سردی اور برف باری ہوئی ہے۔ لندن سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے رواں ہفتے شدید سردی کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر سکتا ہے۔ 

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے سرد موسم کا تیسرے درجے کا الرٹ جاری کر دیا۔ اگلے ہفتے لندن میں برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ لندن میں درجہ حرارت رات کو منفی 2 تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گھروں کا درجہ حرارت کم از کم 18 سینٹی گریڈ تک رکھا جائے، جبکہ سردی بڑھنے پر گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے مکمل بند رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید