سابق صدر آصف علی زرداری نے نئی سیاسی حکمت عملی پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لے لیا۔
آصف علی زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔
اسے سلسلے میں آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پنجاب کی بدلتی صورتحال اور چوہدری پرویز الہٰی کے فوری اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے اعلان کے بعد چوہدری شجاعت حسین کو نئی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں قائدین نے نئی حکمت عملی کے تناظر میں مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔