• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا، میرا مجرم چیئرمین نیب ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کا جو نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے،میں کئی بار کہہ چکا ہوں ملک کی بقا کے لیے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے،یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے ہے،میں کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور ستر پیشیاں بھگت چکا ہوں،اگر اس کیس میں کچھ ہوتا تو تین میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب نے ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگایا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید