• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل: تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کرنے کی سفارش

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں پولیس اہلکار عبد الرحمٰن کے قتل کیس کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) منتقل کرنے کی سفارش کردی گئی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ الزام نمبر 500/22 کی تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کی جائے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معاملہ بین الاقوامی ہے، سی ٹی ڈی غیر ملکی اداروں سے رابطے کا تجربہ رکھتی ہے۔

سی ٹی ڈی انٹرپول سے رابطہ کر کے دہشتگردی کے ملزم کو پاکستان منتقل کرنے میں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشتگردی کے کیسز کی تفتیش سی ٹی ڈی ہی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 22 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید